کمل ہاسن نے ابھی تک معافی نہیں مانگی، کرناٹک میں ان کی فلم کا بائیکاٹ

   

بنگلورو، 3 جون (یواین آئی) اداکار کمل ہاسن ’ٹھگ لائف‘ کی ریلیز کی تاریخ، پانچ جون قریب آ رہی ہے ، لیکن کنڑ زبان سے متعلق ان کے دیے گئے بیان پر پیدا ہونے والا تنازعہ ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ کمل ہاسن نے ابھی تک اپنے اس بیان پر عوامی طور پر معافی نہیں مانگی ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کنڑ زبان تمل سے نکلی ہے ۔ کرناٹک فلم چیمبر آف کامرس (کے ایف سی سی) نے کئی تھیٹر مالکان کی حمایت سے ریاست بھر میں فلم کی اسکریننگ پر پابندی لگا رکھی ہے ۔ کرناٹک رکشن ویدیکے سمیت کنڑ حمایتی تنظیموں نے احتجاج تیز کر دیا ہے اور اداکارہاسن کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے تھیٹروں کو فلم ریلیز نہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ ان تنظیموں نے کمل ہاسن کے بیان کو کنڑ زبان اور ثقافت کی سیدھی توہین قرار دیا ہے ۔ کے ایف سی سی کے صدر ایم نرسمہالو نے دوبارہ واضح کیا کہ جب تک کمل ہاسن عوامی طور پر معافی نہیں مانگتے ، کرناٹک میں کوئی بھی تھیٹر ’ٹھگ لائف‘ نہیں دکھائے گا۔