صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق کا دورہ ٹولی چوکی اور مصری گنج سنٹرس
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : صدر نشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق نے مینارٹیز کمیونٹی ٹریننگ اینڈ پروڈکشن سنٹرس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریاست میں مزید تین سنٹرس کو منظوری دینے کا اعلان کیا ۔ 15 نومبر کو ریاست کے تمام میناریٹی ڈسٹرکٹ ویلفیر آفیسرس کا اجلاس طلب کیا ۔ صدر نشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق منیجنگ ڈائرکٹر اے ایچ این کانتھی کے علاوہ دوسرے عہدیداروں کے ساتھ آج شہر حیدرآباد میں رضاکارانہ تنظیموں کی جانب سے چلائے جانے والے سنٹرس ٹولی چوکی اور مصری گنج کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا اور ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے تعاون سے چلائے جانے والے ان سنٹرس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ بعد ازاں کہا کہ شہر حیدرآباد میں 10 اور جگتیال میں ایک جملہ 11 کمیونٹی ٹریننگ اینڈ پروڈکشن سنٹرس چلائے جارہے ہیں وہ جن دو سنٹرس کا دورہ کرچکے ہیں ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے اجلاس میں مزید تین سنٹرس نظام آباد ، محبوب نگر اور ونپرتی میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ منظوری کے لیے فائیل حکومت کو روانہ کردی گئی ہے ۔ امتیاز اسحق نے بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے لیے کافی سنجیدہ ہے ۔ صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن نے کہا کہ وہ 15 نومبر کو ریاست کے تمام ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کا ایک اجلاس طلب کرچکے ہیں جس میں اقلیتوں کی ترقی و بہبود کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی تیار کریں گے ۔۔ ن