کم عمر لڑکی کا جنسی استحصال تین نوجوانوں کیخلاف پاکسو مقدمہ

   

حیدرآباد : 4 ستمبر ( سیاست نیوز) الوال پولیس نے ایک کم عمر لڑکی کی شکایت پر تین نوجوانوں کے خلاف پاکسو مقدمہ درج کرلیا ہے جن میں دو سال پرانا واقعہ بھی شامل ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تازہ شکایت پر پولیس نے جب لڑکی کا بیان لیا تو اس میں سال 2023 اور 25 کا بھی واقعہ منظر عام پر آیا ، جب لڑکی 9ویں جماعت میں زیر تعلیم تھی ۔ لڑکی کی والدہ کی شکایت پر الوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17سالہ لڑکی کا اس کی والدہ نے آشرم میں داخلہ دلایا تھا ۔ لڑکی انٹرمیڈیٹ زیر تعلیم ہے ، اس کے رشتہ دار نے لڑکی سے محبت کا دعویٰ کیا اور لڑکی سے قریب ہوگیا ۔ محبت کے نام پر لڑکی عصمت ریزی کی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایلیش نامی نوجوان نے لڑکی کا جنسی طور پر استعمال کیا ، جب شکایت کے بعد پولیس نے لڑکی کا بیان لیا تو لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ سال 2025میں راگھویندر ریڈی اور سال 2023 میں رینجو نامی نوجوان نے اس کا جنسی طور پر استعمال کیا ۔ پولیس نے لڑکی کے بیان پر تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع