کم عمر لڑکی کے اغوا و عصمت ریزی میں ملوث نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /5 ڈسمبر (سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کے اغوا اور عصمت ریزی میں ملوث ایک نوجوان کو پولیس کاچی گوڑہ نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ 21 سالہ نوجوان کا تعلق آئی ڈی اے بولارم سے ہے نے اسپیشل ہوم فار چلڈرن کی 14 سالہ لڑکی کا اغواء کرکے میاں پور میں عصمت ریزی کی ۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر /29 نومبر کو مغویہ لڑکی کو نوجوان کے چنگل سے چھڑالیا گیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس نے اغواء اور عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔

100 نمبر پر کال ‘ خود کشی کی کوشش ناکام
حیدرآباد /5 ڈسمبر (سیاست نیوز) چلکل گوڑہ پولیس نے ڈائیل 100 کے کال پر حرکت میں آکر ایک شخص کی جان بچالی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اولڈ چلکل گوڑہ کے محمد اکبر آج اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس کی بیوی نے 100 نمبر کو کال کیا اندرون 5 منٹ پولیس ٹیم وہاں پہونچ گئی اور محمد اکبر جو پھانسی پر لٹکنے کی کوشش کررہا تھا کو بچالیا ۔