کناڈا کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے تین ہلاک، 11 زخمی

اوٹاوہ، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) کناڈا کے کیوبک صوبہ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی اور 11 دیگر زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق سنیچر کو عمارت کے کئی حصوں میں آگ لگ گئی۔ آگ میں جھلسے ہوئے 14 لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے ایک جوڑے اور ایک ساٹھ سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔تیز ہواؤں کی وجہ سے فائر بریگیڈ عملہ کو آگ پر قابو پانے میں سات گھنٹوں سے زیادہ کا وقت لگا۔

TOPPOPULARRECENT