کنبھ میلہ‘ انتخابات کویڈ حالات کو بگاڑ سکتے ہیں۔ نواب ملک

,

   

این سی پی لیڈر نواب ملک نے منگل کے روز کویڈ19کے معاملات میں اضافہ پر تشویش ظاہر کی اور کہاکہ مرکزی حکومت کو چائے کہ وہ سنجیدگی اختیار کرے کیونکہ کنبھ میلہ اور انتخابات کویڈ19کے حالات کو بگاڑ سکتے ہیں


ممبئی۔ مہارشٹرا کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے منگل کے روز کویڈ19کے معاملات میں اضافہ پر تشویش ظاہر کی اور کہاکہ مرکزی حکومت کو چائے کہ وہ سنجیدگی اختیار کرے کیونکہ کنبھ میلہ اور انتخابات کویڈ19کے حالات کو بگاڑ سکتے ہیں۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے مذکورہ منسٹر نے کہاکہ”مذکورہ کویڈ19کے معاملات بڑے اجتماعات کی وجہہ سے بڑھتے جارہے ہیں۔ ایک انتخابات کے ماحول میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اکٹھا ہورہے ہیں۔

یہاں تک کنبھ میلہ میں لاکھوں لوگ اکٹھا ہورہے ہیں۔ حکومت کو اس ضمن میں سنجیدگی اختیار کرنا چاہئے۔ ورنہ وباء کی صورتحال ابتر ہوجائے گی“۔ ملک نے مزیدکہاکہ”مہارشٹرا میں سخت تحدیدات عائد ہیں۔

مالس‘ مذہبی مقامات‘ دوکانیں‘ سنیما حال اور سماجی‘ سیاسی مذہبی تقریبات پر امتناع عائد کردیاگیاہے۔ ریاست میں یہاں پر منی لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہے۔ انتظامات کئے جارہے ہیں کیونکہ بیڈس اور آکسیجن سلینڈر س کی اسپتالوں میں کمی ہے۔

حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم د یگر سیاسی جماعتوں سے بھی مزید کاروائی کے متعلق تبادلہ خیال کررہے ہیں“۔انہوں نے مزید کہاکہ کویڈ19ٹیکہ پروگرام سب کے لئے کھلا ہے۔

این سی پی لیڈر نے کہاکہ ”مہارشٹرا میں 51,000کے قریب نئے کویڈ کے معاملات درج کئے گئے ہیں وہیں ملک بھر میں 1.61لاکھ نئے معاملات درج پچھلے 24گھنٹوں میں درج ہوئے ہیں۔ ایک موثر آر ٹی پی سی آر ٹسٹ ملک بھر میں نہیں کیاجارہا ہے۔

ان ریاستوں میں جہاں پر معاملات عروج پر ہیں 45سے زائد عمر کے لئے کسوٹی کو نرمی دی جانی چاہئے۔

یہاں تک کے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی اس طرح کا مرکز پر زوردیاتھا“۔ جب ان سے مہارشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے متعلق پوچھا گیاتو ملک نے کہاکہ ”ہمیں یقین ہے انہو ں نے کچھ غلط نہیں کیاہے۔ جانچ کے بعد حقائق منظرعام پر اجائیں گے“