کنگانا رانا وت کے خلاف پٹنہ کی عدالت میں مقدمہ درج

,

   

پٹنہ۔عدالت میں درج ایک شکایت میں ادا کارہ کنگانا راناوت پر جمعہ کے روز سابق مرکزی وزیراوپیندر کشواہا کی شبہہ کومتاثر کرنے کا الزام عائد کیاگیاہے۔راشٹرایہ لوک سمتا پارٹی کے لیگل سل سربرہ شیام بہاری سنگھ نے راناؤت کے خلاف سی جے ایم عدالت پٹنہ میں مقدمہ درج کرایاہے۔

شکایت کنندہ نے اداکارہ کے ایک ٹوئٹ پر استثنیٰ لیاہے جو3ڈسمبرکے روز کیاگیاتھا‘ جس میں حالیہ اسمبلی الیکشن کے دوران لی گئی ایک تصویر اس کیپشن کے ساتھ شیئرکی گئی تھی”نیواسٹار ان تکڑے تکڑے گینگ“۔

تصویر میں دیکھائی دینے والے لیڈران کے ناموں کے ساتھ ”جہادی‘شہری نکسل‘لوتیان لیبریلس“ جیسے القابات درج کئے گئے تھے۔ کشواہا کے نام کے ساتھ ایک”آزاد کشمیر“ درج تھا۔

اپنی اس شکایت میں سنگھ نے الزام لگایاکہ افسردہ کشواہا نے بہار پولیس‘ ممبئی پولیس اور مہارشٹرا ڈی جی پی کی ان مجرمانہ ٹوئٹس کی طرف توجہہ مبذول کروائی ہے مگر کوئی کرنے ان کے خلاف نہیں کی گئی۔

انہوں نے دعوی کیاکہ ”جب آر ایل ایس پی حامی پولیس اسٹیشن ایف ائی آر درج کرانے کے لئے گئے تو انہیں عدالت سے رجوع ہونے کے لئے کہا گیاتھا‘ جس کی وجہہ سے یہ درخواست ہے“۔

سنگھ کے ساتھ شکایت درج کرانے کے دوران پارٹی کے سینئرقائدین بشمول قومی جنرل سکریٹری فضل امام بھی موجود تھے‘ اور ائی پی سی و ائی ٹی ایکٹ کے متعدد دفعات کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔