کنگانا نے سونم کو ’مافیا بمبو“ اور یہا کو ’جزوقتی عادی منشیات‘ قراردیاہے

,

   

ممبئی۔بالی ووڈ اداکارہ کنگانا راناوت فل انڈسٹری کی اپنی ساتھیوں پر کھل کر لفظی حملہ کرنے کو جاری رکھا ہے۔

جمعرات کی رات میں انہوں نے سونم کپور کو ریہاچکربرتی کی گرفتاری کی حمایت کرنے پر مافیا بمبو قراردیا‘ جس کو وہ جزوقتی منشیات کی عادی قراردے رہی ہیں

کنگانا راناؤت
جمعرات کے روز اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کنگانا نے لکھا کہ”میرے گھر کے سانحہ کے ذریعہ اچانک تمام مافیا بمبوس ریہا جی کے ساتھ انصاف کی مانگ کررہے ہیں‘

میری لڑائی لوگوں سے ہے‘ میری جدوجہد کا معمولی جزوقتی منشیات کے عادی لوگوں سے تقابل نہ کریں‘ جو ایک کمزور ٹوٹی ہوئی زندگی گذار رہی ہے‘ خودساختہ سوپر اسٹاراس کے راستے میں رکاوٹ بن رہے ہیں“۔

کنگانا کا ٹوئٹ ایک نیوز کے پس منظر میں ائی ہے جس میں بالی اداکارہ سونم کپور نے بی ایم سی کی جانب سے کنگانا راناؤت کے دفتر کومہندم کرنے کی خبر پر یہ کہتے ہوئے بات کی ہے کہ’آنکھ پر آنکھ‘۔

دیا مرزا
جمعرات کی صبح اداکارہ دیا مرزا نے ٹوئٹ کیاکہ”کنگانا کے دفتر کے انہدام کی مذمت کی جاتی ہے۔ ریہا کے خلاف ہراسانی او ربدسلوکی کی مذمت۔یہ بات کرنے کے لئے نہیں ہے۔

یہ ہورہی غلطیو ں کا انکشاف کرنا ہے۔ یادرکھے آپ کے ساتھ بھی یہ ہوسکتا ہے“۔

ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سونم نے مہاتما گاندھی کا ایک محاورہ ٹوئٹر پر شیئر کیا’ایک آنکھ کے لئے ایک آنکھ ساری دنیاکو آندھا کردیتے ہے‘۔