ممبئی۔بالی ووڈ کی اداکارہ کنگانا راناوت نے ہفتہ کے روز کسانوں کے احتجاج کے مسلئے پرکھل کرنے کے بات کرنے کی وجہہ سے عصمت ریزی او رقتل کی ان لائن دھمکی ملنے کا الزام لگایا۔ مذکورہ اداکارہ نے دلجیت دوسانجہ اور پرینکا چوپڑا کا بھی مذاق آڑایاہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے کنگانا نے ایک ہفتہ کے روز ایک ویڈیوپوسٹ جس میں وہ ہندی میں کہہ رہی ہیں‘ ان کادعوی ہے کہ”پچھلے10سے12دنوں میں ان کا ذہنی اور جذباتی طور پرہجومی تشدد کانشانہ بنایا ہے۔
عصمت ریزی اور موت کی دھمکیاں بھی مجھے دی جارہی ہیں۔لہذا میں یہاں پر ملک کے سامنے کچھ سوالات پوچھنا چاہارہی ہوں“
کسانوں کے متعلق بات کرتے ہوئے مذکورہ اداکارہ نے دعوی کیاکہ”یہاں پر کوئی شبہ نہیں ہے ساری تحریک سیاسی طورپر حوصلہ افزائی پر مشتمل
ہے۔دہشت گرد اس کا حصہ بننا شروع ہوگئے ہیں۔پنجاب سے میں نے اپنی اسکول کی تعلیم پوری کی ہے اور مذکورہ ریاست میں بڑی ہوئی ہوں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ”میں جانتی ہوں پنجاب کے 99فیصد لوگ خالستان نہیں چاہتے ہیں۔ وہ ملک کی تقسیم کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ وہ ملک سے محبت کرتے ہیں“۔
دہلی کے شاہین باغ کے احتجاج اور پنجاب سے اپنی بات کی شروعات کرتے ہوئے کنگانا نے کہاکہ”شاہین باغ کی دادی نہ تو لکھ سکتی ہیں نہ پڑھ سکتی ہیں مگر وہ اپنی شہریت بچانے کے لئے احتجاج کررہی ہیں۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک دادی نے حکومت سے اپنی زمین بچانے کی کوشش کے دوران مجھ کوگالی گلوج کیا۔ اس ملک میں یہ ہوکیارہا ہے؟“
کنگانا نے دلجیت دوسانجہ اور پرینکا چوپڑا کے خلاف بھی طنز کیا”دوستوکس طرح ہم دہشت گردوں ا ور غیرملکی طاقتوں کے ساتھ خود کو بے بس کرسکتے ہیں؟ہر روز مجھے اپنا منشاء کا جواز پیش کرناپڑتا ہے‘ کہ میں ایک محب وطن ہوں۔ دلجیت دوسانجہ اورپرینکا گاندھی کیاکررہے ہیں؟ان سے کوئی سوال کیوں نہیں کرتا؟ اگر میں کروں تک (سیاست) ملک کی تائید میں بات کرنا۔
کس قسم کا حربہ یہ لوگ کررہے ہیں؟۔ مہربانی کرکے ان سے پوچھیں“۔ دلجیت او رکنگانا کے درمیان بحث کے کچھ دنوں بعد یہ ویڈیوسامنے ایا ہے اور دلجیت کے ساتھ پرینکا پر مذکورہ احتجاج کو”گمراہ کرنا اور حوصلہ افزائی کرنے“ کا الزام عائد کیاگیاہے جس کی وجہہ سے انہیں ”دائیں باز و میڈیا کی خوش آمدی“ اور ایوارڈ سے نوازے جانے کی بات کہی گئی ہے