کنگ فیصل ایوارڈ 2026 کی سالانہ تقریب فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا

   

ریاض۔ 17 اپریل (کے این واصف) کنگ فیصل ایوارڈ 2026ء کی سالانہ تقریب شاندار پیمانے پر ریاض میں ہوئی جس میں اسلامی علوم، عربی زبان اور ادب، میڈیسن، سائنس اور اسلام کی خدمت کے شعبے میں فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے ایوارڈ کے 48 ویں ایڈیشن کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔ وزرا، سفارتکار، اسکالرز، سائنسی، ثقافتی اور میڈیا اداروں کے نمائندگان بھی تقریب میں شریک تھے۔اس سال ایوارڈ کا 48 واں ایڈیشن، ایک سنگ میل کے ساتھ ہم آہنگ تھا۔ کنگ فیصل فاونڈیشن کو 50 برس مکمل ہوگئے۔ یہ 1976 میں قائم ہوئی، جبکہ 1979 میں پہلی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔