لندن : برطانیہ کے شاہ چارلس سے ایک تقریب کے دوران خاتون نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔شاہ چارلس کے متوجہ ہونے پر خاتون نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں، شاہ چارلس کو سمجھ نہ آئی جس پر خاتون نے دوبارہ کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔خاتون کی بات سمجھ آنے پر شاہ چارلس نے اسے سنی ان سنی کردیا اورفوراً دوبارہ دیگر لوگوں سے بات کرنے میں مصروف ہوگئے ۔خاتون بھی چپ نہ رہیں اور ‘فلسطین آزاد کرو’ اور ‘جنگ بند کرو’ کے نعرے لگاتی رہیں۔