لندن: برطانوی کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی 6 مئی کو ہوگی تاہم اس اہم تقریب سے چار روز قبل بکنگھم پیالیس پر حملہ ہوا ہے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔برطانوی کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن میں ہوگی تاہم اس اہم تقریب کے انعقاد سے صرف چار روز قبل بکنگھم پیالیس پر حملہ ہوا ہے ۔ پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے چاقو برآمد ہوا ہے ۔ملزم نے شاہی محل کے باہر کنٹرولڈ دھماکہ کیا اور محل کے میدان میں شارٹ گن کے کارتوس بھی پھینکے ۔عینی شاہدین نے مشتبہ شخص کو یہ کہتے سنا تھا کہ کنگ کو قتل کردوں گا جبکہ ملزم کئی روز سے محل کے باہر قیام کیے ہوئے تھا۔حملے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔جس وقت بکنگھم پیالیس پر حملہ ہوا اس وقت شاہ چارلس اور کمیلا پارکر شاہی محل میں موجود نہیں تھے۔ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتہ لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی، تاج پوشی سے پہلے ہی لندن سیاحوں سے بھر گیا، تاج پوشی کی تقریب کی وجہ سے ویک اینڈ پر سنٹرل لندن کی متعدد سڑکیں بند ہوں گی ۔تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزار افراد کو مدعو کیا گیا ہے ۔ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے کنگ بنے ہیں۔