کوروناوائرس: امریکی وزیردفاع کے دورہ ہند ۔ پاکستان میں تاخیر

   

واشنگٹن ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے جنوبی اور وسطی ایشیاء کے آئندہ ہفتہ سے شروع ہونے والے اپنے دورہ کو کوروناوائرس کی تیزی سے پھیلتی وباء کے پیش نظر ملتوی کردیا ہے۔ امریکہ کے وزیردفاع 16 تا 20 مارچ کے دوران ہندوستان، پاکستان اور ازبکستان کا دورہ کرنے والے تھے لیکن انہوں نے کوروناوائرس کے پیش نظر اس دورہ کو ملتوی کردیا۔ پنٹگان کے ترجمان الیسا فرح نے یہ بات بتائی۔

بوئنگ کمپنی کا ملازم
کورونا وائرس سے متاثر
نیویارک ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ہوابازی کی بڑی کمپنی بوئنگ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاگیا ہیکہ کمپنی کا ایک ورکر کوروناوائرس سے متاثر ہے جو اس کمپنی میں رونما ہونے والا پہلا کیس ہے۔ متاثرہ ورکر کمپنی کی ایوریٹ فیکٹری میں برسرکار ہے جو سیاٹل میں واقع ہے۔ مذکورہ فیکٹری میں بوئنگ 777 اور 787 ایئرلائنر کے ماڈلس کو جوڑا جاتا ہے۔