اقوام متحدہ ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی چینی صدارت نے عالمی مجلس کے جاریہ ہفتہ منعقد شدنی دو اہم اجلاس کو کوروناوائرس بحران کی وجہ سے منسوخ کردیا۔ سفارتی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ قبل ازیں منگل کے روز منعقد شدنی اجلاس کو منسوخ کیاگیا تھا اور چہارشنبہ کو مجلس نے سوڈان کے دارفور میں موجودہ صورتحال پر بحث کرنے اور جمعرات کو تکثیریت کے موضوع پر بحث کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پیر کے روز منسوخی کی توثیق کرنا ممکن نہیں تھا۔ یاد رہیکہ باری باری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت اب کی بار چین کے ذمہ ہے البتہ دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے اس فیصلہ کی توثیق کی ہے۔