کورونا دوسری لہر کے دوران آر ٹی سی کے پچاس ملازمین فوت

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی ملازمین کی یونینوں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہ آر ٹی سی کے پچاس ملازمین کورونا کی دوسری لہر کے دورن فوت ہوگئے اور ایک ہزار آٹھ سو آر ٹی سی ملازمین مختلف دواخانوں میں زیرعلاج ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اپیل کی کہ وہ آر ٹی سی کے تارناکہ ہاسپٹل میں کورونا مریضوں کے علاج کے لئے وارڈ شروع کریں ۔ آر ٹی سی ملازمین اپنا مطالبہ منوانے کے لئے /11 مئی کو احتجاج منظم کریں گے ۔