کورونا وائرس کی جھوٹی خبریں، 25 ستمبر سے دوبارہ لاک ڈاؤن کی تردید

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے اِن اطلاعات کو مسترد کردیا کہ کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر حکومت 25 ستمبر سے دوبارہ لاک ڈاؤن لگائے گی۔ پی آئی بی نے ٹوئٹر پر بیان پوسٹ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خبر کو جھوٹی قرار دیا۔ اگرچیکہ پی آئی بی نے اِس سلسلہ میں 12 ستمبر کو وضاحت جاری کی تھی، اس کے باوجود سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ ان خبروں کے اسکرین شاٹ لے کر اِسے مزید پھیلایا جانے لگا ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے حوالے سے دوبارہ لاک ڈاؤن کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئی ہیں۔