کورونا وائرس کے سبب بالی ووڈ شدید متاثر، کئی بڑے بجٹ کی فلمیں ریلیز کے منتظر، کروڑوں روپیوں کا نقصان

,

   

ممبئی: کورونا وائرس کے سبب ساری دنیا میں دہشت مچی ہوئی ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہورہے ہیں۔ دنیا کی معیشت خراب ہوچکی ہے۔ کوویڈ۔ 19کے سبب ہندوستان بھی شدید متاثر ہے۔ یہا ں پر پچھلے تقریبا ایک ماہ سے لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس کے سبب یہاں کی معیشت کے علاوہ دیگر کئی سیکٹرس و شعبہ شدید متاثر ہوچکے ہیں۔ حکومت نے ہر عوامی مقامات پر پابندی عائد کردی ہے جس میں سنیماگھر بھی شامل ہیں۔ اس لاک ڈاؤن کے سبب بالی ووڈ کے بڑے ادارکاروں اور بڑے بجٹ کی فلمیں لٹکی ہوئی ہیں۔

کوویڈ۔ 19 فلمی صنعت کی کمر توڑ دی ہے۔ فلموں کی شوٹنگس بھی روک دی گئی ہے جس سے فلمی سیٹ پر کام کرنے والے افراد کی کمائی پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلمی صنعت کو کروڑہا روپیوں کا نقصان ہورہا ہے اور آنے والی فلموں پر کروڑہا روپے خرچ کر کے بنائے جاچکے ہیں جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوپائے ہیں۔ بڑے بجٹ کی فلمیں کچھ اس طرح ہیں۔ فلم رادھے کو معروف کورویو گرافر و فلم ساز پربھودیوا ڈائر کٹ کیا ہے۔ اس فلم میں بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان، دیشا پٹانی اور رندیپ ہوڈا نے اہم کردار کیا ہے۔ اکشے کمار کی فلم سوریہ ونشی کو رہیت شیٹی ڈائرکٹ کئے ہیں۔ سابق کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی فلم 83 جس میں رنویر سنگھ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم کو مشہور فلم ساز کبیر خان نے ڈائرکٹ کی ہے۔ اسی طرح ورون دھون اور سارا علی خان کی فلم قلی جسے ورون دھون کے والد و بالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر ڈیوڈ دھون نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ ان فلموں کے علاوہ دیگر فلموں پر بھی بالی ووڈ کے ہزارہا کروڑ روپے داؤ پر لگے ہوئے ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ ملک میں کب لاک ڈاؤن ختم ہوگا۔ کب یہ فلمیں ریلیز ہوں گی۔ ریلیز ہونے کے بعد شائقین فلمیں دیکھنے کیلئے تھیٹروں کو رخ کریں گے؟ کیونکہ شہری لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار کے سلسلہ میں شدید متاثر ہیں۔