نئی دہلی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا اور اس دوران 3,205 نئے معاملے درج ہوئے جبکہ اموات کی تعداد میں بھی 31 کا اضافہ ہوا۔مرنے والوں میں سے 29 کا تعلق کیرالہ سے ہے ۔مرکزی وزارت برائے صحت وخاندانی بہبود نے چہارشنبہ کو کہا کہ ملک میں ایک ارب 89 کروڑ 48 لاکھ 01 ہزار 203 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3,205 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جب کہ منگل کو 2,568 نئے معاملات درج ہوئے تھے ۔اس دوران 2,802 لوگ کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 25 لاکھ 44 ہزار 689 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس بیماری سے مزید 31 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 920 ہو گئی ہے ۔ منگل کو کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 تھی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے ۔قومی دار الحکومت دہلی میں پچھلے کچھ دنوں میں کورونا کے نئے کیسوں میں اضافے کے بعد، پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ان میں پھر سے اضافہ ہوا ہے ۔