حیدرآباد : ریاست میں کورونا کیسیس میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر کووڈ۔19 کنٹرول روم حیدرآباد میں دوبارہ کارکرد ہوجائے گا ۔ سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے جی ایچ ایم سی میں کنٹرول روم دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کنٹرول روم کے ذریعہ عوام کو 24 گھنٹے کورونا سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی اور اس پر قابو پانے کیلئے کئے جارہے اقدامات سے بھی واقف کروایا جائے گا۔