کووڈ سے نمٹنے چین کوویکسمہم میں شامل آئندہ سال تک دو بلین ڈوسیز

   

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک اب کووڈ ۔19 کی ویکسین کیلئے چلائی جارہی مہم میں شامل ہوگیا ہے ۔ جسے
Covax
کا نام دیا گیا ہے ۔ اس طرح بین اب اُن بڑے ممالک میں شمار ہوگیا ہے جسک ی کوشش یہ ہے کہ غریب اور انتہائی غریب ممالک کووڈ۔19 کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ مالی امداد فراہم کی جاسکے ۔ وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں البتہ یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ چین کی امدادی سطح کیا ہوگی ، حالانکہ صدر جن پنگ نے ماہ مئی میں یہ عہد کیا تھا کہ کورونا وائرس جیسی مہلک وباء سے نمٹنے کیلئے آئندہ دو سالوں میں مہم زائد از دو بلین ڈالرس خرچ کریں گے جس سے اب تک عالمی سطح پر دس لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ
Covax
کے ذریعہ 2021 کے اختتام تک عالمی صحت تنظیم ویکسین کے کم و بیش دو بلین ڈوسیز فراہم کرے گی۔ چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چیونگ نے یہ بات بتائی ۔