کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 195.19 کروڑ ٹیکے لگائے گئے

   

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 195.35 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 195 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار 360 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6594 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 50 ہزار 548 ہو گئی ہے ۔ یہ کیسز کا 0.12 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی دوران 4035 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔