نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 195.50 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 195 کروڑ 50 لاکھ 87 ہزار 271ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 8872 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 53 ہزار 637 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.12 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.00 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 5718 لوگوں کو کووڈ سے نجات بھی ملی ہے ۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 26 لاکھ 67 ہزار 88 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.66 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 40 ہزار 278 کووڈ ٹسٹکیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 85 کروڑ 58 لاکھ 71 ہزار 30 کووڈ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔