کوویڈ۔19: دہلی کے تمام دواخانوں کیلئے اڈوائزری

   

نئی دہلی ۔ 23 مئی (پریس نوٹ) حکومت دہلی نے کوویڈ۔19 کیسوں میں حالیہ اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سرکاری اور خانگی دواخانوں کے میڈیکل ڈائرکٹرس اور دیگر ذمہ داران کیلئے آج ایک اڈوائزری جاری کی ہے۔ تمام دواخانوں کو ہدایت دی گئی ہیکہ بستروں، آکسیجن ، اینٹی بائیوٹکس اور دیگر ادویات اور ویکسین کی دستیابی کے معاملہ میں مکمل تیاری کو یقینی بنایا جائے۔