کوویڈ۔19 کی ویکسین کی تیاری۔ ٹرائل کامیاب ہونے کے بعد ملک کی عوام کیلئے مفت فراہم۔ آسٹریلیا حکومت کا اعلان

,

   

سڈنی (آسٹریلیا): آسٹریلیاکے وزیر اعظم اسکاف موریسن نے آج اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری بڑے زور و شور سے جاری ہے۔ اس کے تیار ہوجانے کے بعد اس کا ٹرائل کیا جائے گا۔ ٹرائل میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کی تمام عوام کیلئے یہ ویکسین مفت میں دستیاب رہے گی۔ انگریزی نیوز بی بی سی نے یہ بات بتائی۔

یہ ویکسین ایک فارماسسٹ کمپنی آسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے بنائی جارہی ہے۔ آسٹریلیا میں کوویڈ۔19 سے مرنے والوں کی تعداد 400سے زائد ہوگئی ہے۔