کوڑنگل سے ریونت ریڈی کاپرچہ نامزدگی داخل

   

حیدرآباد ۔3۔نومبر (سیاست نیوز) اسمبلی چناؤ کیلئے انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا۔ سابق رکن اسمبلی گروناتھ ریڈی نے کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے ریونت ریڈی کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گروناتھ ریڈی نے کہا کہ کوڑنگل سے ریونت ریڈی کی کامیابی کوئی بھی طاقت روک نہیں پائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت کی تشکیل یقینی ہے ۔ عوام کانگریس امیدواروں کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوڑنگل میں کانگریس کیڈر میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔