کوڑنگل سے ہی ریونت ریڈی مقابلہ کریں گے

   

کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی کوڑنگل انچارج تروپتی ریڈی کا خطاب

کوڑنگل /22 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ریونت ریڈی کے برادر مسٹر تروپتی ریڈی کانگریس پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی کوڑنگل نے گذشتہ روز اپنی قیام گاہ پر منعقدہ نمائندہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مسٹر ریونت ریڈی کوڑنگل سے ہی مقابلہ کریں گے ۔ اجلاس میں پارٹی قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ سابق رکن اسمبلی کوڑنگل گروناتھ ریڈی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے ضمن میں پارٹی قائدین و کارکنوں وغیرہ سے مشاورت کی گئی ۔ پی سی سی ممبر مسٹر حافظ محمد یوسف نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوڑنگل میں ریونت ریڈی کو چھوڑکر کسی اور کو ٹکٹ دئے جانے پر اس امیدوار کا سیاست میں آخری دن ہوگا ۔ تروپتی ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گروناتھ ریڈی کے افراد خاندان بھی کانگریس پارٹی سے وابستہ ہونے والے ہیں ۔ گاندھی بھون میں آکر کھنڈوا اوڑھنا ہی باقی رہ گیا ہے ۔ 2009 میں مسٹر ریونت ریڈی جیتنے کے بعد اس علاقہ کے لوگوں کو آزآدی ملی ہے ۔ کوڑنگل کی ہمہ جہت ترقی دینے کا وعدہ کرنے والے مسٹر کے ٹی آر آج تک اس جانب آنکھ اٹھاکر بھی نہیں دیکھا ۔ تمام کانگریسی کارکنان آپس میں مل جل کر کام کرتے ہوئے پارٹی کے استحکام کیلئے وقف ہوجائیں ۔ گروناتھ ریڈی اگر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ اس ضمن میں کارکن اور قائدین نے قرارداد منظور کی ۔ اس پروگرام میں ریاستی جنرل سکریٹری یوجنا کانگریس مسٹر کرشنم راجو ، میونسپل کونسلر شنکر نائیک اندانور سرپنچ بال ریڈی سابق سرپنچ سنجیوا ریڈی ، آنند ریڈی ، سوما شیکھر ، دھامو بالراج ، اقلیتی قائدین میں نعیم ، آصف اور مشتاق وغیرہ نے حصہ لیا ۔