اس ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بھی کوہلی بن گئے ہیں‘ انہوں نے کوئنٹن ڈی کاک (591) کو پیچھے کیاجبکہ تیسرے نمبر پر نیوز ی لینڈ کے راچن رویندر (565) ہیں۔
ممبئی۔ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے ایک میاچ کے دوران سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے‘ انہوں نے سچن کاریکارڈ توڑا جنھوں نے (673رن2003) میں بنائے تھے۔
سچن نے 2003کے ورلڈ کپ ایڈیشن میں یہ ریکارڈ بنایاتھا جو ساوتھ افریقہ‘ زمبابوے‘ اور کینیاکی میزبانی میں کھیلاگیاتھا‘ اپنے شاندار اننگ کے دوران کوہلی نے اس ریکارڈ کو توڑ دیا۔
اس ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بھی کوہلی بن گئے ہیں‘ انہوں نے کوئنٹن ڈی کاک (591) کو پیچھے کیاجبکہ تیسرے نمبر پر نیوز ی لینڈ کے راچن رویندر (565) ہیں۔
ورلڈ کے میاچوں کے دوران سب سے زیادہ 50سے زائد رن کا ریکارڈ بناتے ہوئے چہارشنبہ کے روز کوہلی نے اپنی72ویں نصف سنچری بنائی اور اس ورلڈ میں اٹھویں نصف سنچر کی تھی او راس طرح انہوں نے سچن اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنھوں نے بالترتیب 2003اور 2019میں بالترتیب سات پچاس بنائے تھے۔
اس کے علاوہ ویرا ٹ کوہلی نے اپنی 50ویں سنچری کے ذریعہ سچن تنڈولکر کے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی کا ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔
ایک روزہ میاچوں میں زیادہ رن بنانے والوں کی فہرست میں کوہلی اب تیسرے نمبر پر ہیں۔ تنڈولکر 18426رنوں کے ساتھ سرفہرست ہیں اس کے بعد کمار سنگاکارا 14234رن جبکہ کوہلی نے رکی پانٹنگ (13704)کو پچھاڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔