کوہلی کی سالگرہ پر یوراج سنگھ کا مطالبہ

   

نئی دہلی ۔ عام طور پر جس کی سالگرہ ہوتی ہے اسے تحفہ دیا جاتا ہے لیکن 5 نومبر2024 کو 36 سال کے ہونے والے ویراٹ کوہلی کو کچھ دینے کے بجائے سابق اسٹار یوراج سنگھ نے ان سے کچھ مانگا ہے۔ یوراج نے ویراٹ سے وہ چیز مانگی ہے جس کا پوری دنیا کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ویراٹ کی36 ویں سالگرہ پر یوراج نے جس خاص بات کا مطالبہ کیا ہے وہ ہے ان کی فارم اور بڑی اننگز ہے ۔ جی ہاں، یوراج سنگھ نے ویراٹ کوہلی سے اپنے سالگرہ کی مبارکباد کے پیغام میں یہی مطالبہ کیا ہے۔ کوہلی کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پر اپنا پیغام پوسٹ کرتے ہوئے یووراج سنگھ نے لکھا کنگ کوہلی، سالگرہ بہت مبارک ۔ مایوسی کے بعد ہی امید پیدا ہوتی ہے۔ پوری دنیا آپ کی طرف اسی امید سے دیکھ رہی ہے۔ آپ پہلے بھی ایسی ہی توقعات پر پورا اتر چکے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ اس بار بھی ایسا ہی کریں گے۔ بہت پیار۔ اگرچہ یوراج سنگھ نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں براہ راست کچھ نہیں لکھا لیکن ان کے الفاظ کا مطلب واضح ہے کہ ویراٹ کو فارم میں واپس آکر بڑی اننگزکھیلنی چاہیے اور دنیا بھر کے شائقین کا انتظار ختم کرنا چاہئے۔ تاہم، یوراج سنگھ ویرات کوہلی کو ان کی 36 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے میں اکیلے نہیں تھے۔