کوہلی 10 کروڑ فالوورز والے پہلے کرکٹر بن گئے

   


دبئی ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کرکٹ کی دنیا میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا جہاں وہ انسٹاگرام پر 10 کروڑ فالوورز رکھنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ان کی اس کامیابی کا اعتراف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ آئی سی سی نے ایک تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ کوہلی 10 کروڑ کلب میں شامل ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔واضح رہے کہ ان سے قبل کئی معروف افراد اور اسپورٹس کے ستارے انسٹاگرام پر 20 کروڑ سے زائد فالوورز رکھتے ہیں۔اسپورٹس کی شخصیات میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے 26 کروڑ سے زائد انسٹاگرام فالوورز ہیں۔اسی طرح ریسلر دی راک کے انسٹاگرام پر 22 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ لیونل میسی کے انسٹا پر چاہنے والوں کی تعداد 18کروڑ سے زائد اور برازیلی اسٹار نیمر کے چاہنے والوں کی تعداد 14 کروڑ سے زائد ہے۔