کویتا کا جیل جانا طئے ہے ،انورا گ ٹھاکر

   

دہلی شراب اسکام میں کوئی بچا ہے نہ کوئی بچے گا
حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ دہلی شراب اسکام میں رکن قانون ساز کونسل جیل جائے گی ۔ اس کیس میں کوئی بھی بچ نہیں سکتے ۔ قانون اپنا کام کرے گا ۔ بی جے پی کے امیدوار راجہ سنگھ کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے پروگرام میں شرکت کرنے والے مرکزی وزیر نے شہر کی ایک ہوٹل میں پریس کانفریس میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے قومی سیاست میں سرگرم رول ادا کرنے کے لیے علاقائی جماعت ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کردیا ۔ ان کی دختر کویتا دہلی شراب اسکام کیس میں قومی سطح پر موضوع بحث بن گئی ہے ۔ اس اسکام میں ملوث ڈپٹی چیف منسٹر دہلی اور دوسرے قائدین وغیرہ جیل میں ہے ۔ غلطی کرنے والے کوئی بھی قانون کے شکنجہ سے بچ نہیں سکتے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے 10 سال تک تلنگانہ کو لوٹ لیا ۔ اتنا سب کچھ ہضم کرنے کے بعد اپنی دختر کو دہلی روانہ کیا ۔ دہلی شراب اسکام میں ڈپٹی چیف منسٹر دہلی جیل میں ہے ۔ غلطی کرنے والے کوئی بھی بچ نہیں سکتے ۔ ہر ایک کا نمبر آئے گا جب وہ بھی جیل جائیں گے ۔ کالیشورم پراجکٹ کی عالمی سطح پر تشہیر کی گئی آج وہ نقصانات سے دوچار ہوگیا ہے ۔ تلنگانہ کا پبلک سرویس کمیشن فیملی سرویس کمیشن میں تبدیل ہوگیا ۔ ہندوستان میں ورلڈ کپ جاری ہے ۔ ہماری ٹیم تمام مقابلوں میں کامیاب ہوئی ہے ۔ تلنگانہ کے انتخابات میں بی جے پی کی قومی قیادت نے انہیں بیٹسمین کے طور پر روانہ کیا ہے وہ یہاں دھواں دھار بیٹنگ کرنے آئے ہیں ۔ انہیں اپنے رول کا اندازہ ہے ۔ تلنگانہ میں بی جے پی کی ڈبل انجن قائم ہوگی ۔۔ ن

تروملا میں بڑے اژدھے سے سنسنی
حیدرآباد۔4 نومبر ( یو این آئی) ۔ آندھراپردیش کے تروملا کے پہلے گھاٹ میں پہاڑی علاقہ میں بڑے اژدھے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔کل شب یہ اژدھااچانک نظرآیاجس سے وہاں سے گذرنے والے گاڑی سواروں میں خوف پھیل گیا۔بعض افراد نے اس کی ویڈیو بھی لی جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بعد ازاں یہ اژدھا واپس جنگلاتی علاقہ میں چلاگیا۔