کویت سٹی: کویت میں سکیورٹی فورسز نے فلپائنی تارکِ وطن کی عصمت ریزی اور قتل کے الزام میں ایک مشتبہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔کویت کی وزارتِ داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراعلان کیا ہے کہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سکیورٹی فورسز اس معاملے کو حل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور مشتبہ ملزم (لڑکے) کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بیان کے مطابق اس اندوہناک واقعہ کے حالات کا تعیّن کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔مشتبہ لڑکے کی گرفتاری ہفتہ کے روز السلیمی روڈ پر ایک جلی ہوئی نعش ملنے کے ایک روز بعد عمل میں ا?ئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشتبہ قاتل نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقتولہ کی کھوپڑی کو توڑ دیا تھا۔اس نے مبیّنہ طورپرپہلے فلپائنی خاتون کی عصمت ریزی کی ، پھراس کو قتل کے بعد جلا دیا تھا۔مقتولہ کی شناخت فنگرپرنٹس کی مدد سے ممکن ہوئی ہے۔العربیہ نے کویتی اخبار الرائے کے حوالے سے خبردی ہے کہ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ خاتون حاملہ تھی۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ جرم ایک نوعمر لڑکے نے کیا تھا اور اس نے مبیّنہ طورپر تفتیش کے دوران میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔