کویڈکے دوران مقصد حاصل کرنے میں گھر میں حوصلہ افزائی بہت حد تک ملی ہے۔ یوپی ایس سی۔ اے ائی آر۔2۔

,

   

بھوپال۔ یونین پبلک کمیشن (یوپی ایس سی) سیول سروسیس امتحانات2020میں دوسرے نمبر پر آنے والے جاگرتی اوستھی نے کویڈ کے اوقات کے دوران گھر میں حاصل ہونے والی حوصلہ افزائی کی اہمیت کو ایک ائی اے ایس افیسر بننانے کے اپنے خواب کے پس پردہ محرکات کواجاگر کیاہے۔

خواتین امیدواروں میں پہلا مقام حاصل کرنے والی اوستھی نے اے این ائی کو بتایاکہ”کویڈ کے اوقات کے دوران‘ جہاں پر کوچنگ مراکز بند تھے‘پھر بھی گھر میں حوصلہ افزائی کی برقراری کافی اہم تھی“۔

انہوں نے کہاکہ 2019میں ملازمت سے سبکدوشی ایک پر خطر اقدام تھا تاہم یہ درست ثابت ہوا ہے۔ اوستھی نے کہاکہ ”ابتداء میں 8-10گھنٹوں کی تعلیم ہوتی تھی۔

آخرکارمیں نے 10-12گھنٹوں تک کا امتحانات سے دو ماہ قبل اضافہ کیاہے‘ میں نے اس کے بعد 12-14گھنٹوں تک آگے لے گئی“۔

اس سے قبل مذکورہ یو پی ایس سی نے سیول سرویس امتحانات2020کے نتائج کا اعلان کیاہے جس میں جملہ761امیدوار کے تقرر کی سفارش کی گئی ہے۔ شوبھم کمار بہار سے تعلق رکھنے والے شخص نے پہلی مقام حاصل کیاہے۔