کویڈ کی جانچ میں منفی پائے جانے کے بعد امیتابھ بچن کا اظہار تشکر

,

   

نئی دہلی۔سوپر اسٹار امیتابط بچن نے اتوار کے روز کویڈ 19کی جانچ میں منفی پائے جانے کے بعد ان کے دعائیں کرنے والوں‘ قرینی رشتہ داروں اپنے مداحوں اور اوپر والے سے اظہار تشکر کیاہے۔

بچن فیملی کے کویڈ19کی زد میں آنے کی اطلاع نے کئی لوگوں کوبشمول ان کے چاہنے والے‘ مشہور شخصیتوں‘ صنعت کاروں کے لئے تشویش کا باعث بن گیاتھا‘ تمام شعبہ حیات کے لوگوں نے ان کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔

اتوار کے روز فلم شعلے کے ادکار جو اسپتال میں داخلہ کے بعد سے اپنی صحت کے متعلق جانکاری اپنے مداحوں کو فراہم کررہے تھے نے کہاکہ انہیں کویڈ 19کی جانچ میں منفی پایاگیا ہے اور وہ گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”اظہار یگانگت کے قرنطین سے میں گھر واپس ہورہاہوں“

شاندار دیکھ بھال اور نرسنگ

اپنے ٹوئٹ میں مذکورہ 77سالہ اداکار نے ممبئی کے نانا وتی اسپتال جہاں اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ 11جولائی کے روز کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد سے زیر علاج تھے نے”شاندار دیکھ بھال اور نرسنگ“ کا بھی ذکر کیاہے۔

اتوار کے روز ابھیشیک بچن کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ کے مطابق سینئر بچن گھر واپس لوٹ گئے ہیں‘ مذکورہ فلم ”گرو“ کے اداکار کو وائرس کی جانچ میں اب بھی مثبت پایاگیا ہے اور وہ اسپتال میں ہی رہ رہے ہیں۔

بچن کی فیملی
باپ اور بیٹے کے علاوہ بچن فیملی کے دیگر ممبرس جس میں بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتری اردھیا کو بھی 12جولائی کے روز کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاتھا۔

تاہم 27جولائی کے روز سابق حسینہ عالم اور ان کی بیٹی کو اسپتال سے وائرس کی جانچ میں منفی پائے جانے کے بعد روانہ کردیاگیاتھا