ائی ایم اے نے مزید کہاکہ پچھلے وباء کی پہلی لہر کے دوران جملہ 748ڈاکٹرس ہلاک ہوئے تھے۔
نئی دہلی۔ انڈین میڈیکل اسوسیشن(ائی ایم اے) نے کہاکہ وباء کی دوسری لہر کے دوران کویڈ19کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے 646ڈاکٹرس نے اپنی جان گنوائی ہے۔۔
دہلی می سب سے زیادہ ڈاکٹرس کی اموت109ہے جس کے بعد بہار میں 97‘ اترپردیش میں 79‘راجستھان میں 43‘ جھارکھنڈ39‘ گجرات37‘ آندھرا پردیش 35‘ تلنگانہ34‘ تاملناڈو 32‘ مغربی بنگال 30او رمہارشٹرا و اڈیشہ میں فی کس 23ڈاکٹرس نے اپنی جان گنوائی ہے۔
دوسری لہر کے دوران مدھیہ پردیش میں جملہ 16ڈاکٹرس کی جان گئی‘ اس کے بعد کرناٹک میں نو‘ کرناٹک میں اٹھ او رمنی پور‘ چھتیس گڑھ‘ کیرالا میں فی کس 5‘جموں او رکشمیر میں فی کس تین‘ ہریانہ اورپنجاب میں فی کس دور تریپورہ‘اتراکھنڈ‘ گوا میں فی کس دو اور پانڈیچری او رایک نامعلوم مقام پرفی کس ایک ڈاکٹر کی موت ہوئی ہے۔
ائی ایم اے نے مزید کہاکہ پچھلے وباء کی پہلی لہر کے دوران جملہ 748ڈاکٹرس ہلاک ہوئے تھے۔پچھلے کچھ مہینوں سے ہندوستان میں کرونا وائرس کے معاملات میں بڑے پیمانے کا اضافہ دیکھا گیاہے۔
وہیں یومیہ اساس پر معاملات کی گنت میں کئی ائی ہے‘ اموات کی تعداد میں بدستور اضافہ ہے۔
وزرات صحت کے مطابق ہفتہ کے روز ہندوستان میں کرونا وائرس کے نئے معاملات 1,20,529تھے جو دو ماہ کے بعد سب سے کم درج کئے گئے ہیں‘ اس کے ساتھ ہی جملہ معاملات 2,86,94,879تک پہنچ گئے ہیں۔
پچھلے24گھنٹوں میں 3380تازہ اموات کے ساتھ ہندوستان میں وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 3,44,082تک پہنچ گئی ہے۔
فعال معاملات کم ہوکر 15,55,248ہوگئے ہیں جو جملہ معاملات کا 5.73فیصد‘ وہیں بحالی کی شرح 93.08تفصیلات میں دیکھائی گئی ہے