کویڈ19۔ دوسری لہر کے دوران 798ڈاکٹر س کی موت ہوئی ہے‘ ائی ایم اے کا بیان

,

   

پانڈیچری میں ڈاکٹرس کی اموات میں سب سے نیچے ہے جہاں پر ایک ڈاکٹر کی موت درج ہوئی ہے
نئی دہلی۔عالمی وباء کویڈ19کے پھیلاؤ کے درمیان میں مذکورہ انڈین میڈیکل اسوسیشن نے کہاکہ کویڈ19کی دوسری لہر کے دوران ملک بھر میں 798ڈاکٹرس کی موت ہوئی ہے جس میں سب سے زیادہ ڈاکٹر دہلی میں 128فوت ہوئے ہیں اور اس کے بعد ریاست بہار کانمبر آتا ہے جہاں پر115ڈاکٹرس کی موت ہوئی ہے۔

ائی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وباء میں اپنے جان گنوانے والے ڈاکٹرس کی تعداد دہلی میں 128‘ اس کے بعد بہار میں 115اور اترپردیش میں 79رہی ہے۔

مہارشٹرا کے علاوہ کیرالا جیسے ریاستوں میں جہاں پرڈیلٹا پلس ویرائنڈ برائے کویڈ19کی موجودگی اضافہ ہے وہاں پر بھی ڈاکٹرس کی موت ڈبل ہندوسوں میں چلی گئی ہے۔ مہارشٹرا میں 23ڈاکٹروں کی موت اور کیرالا میں 24ڈاکٹروں کی موت درج کی گئی ہے۔

پانڈیچری میس سب سے کم ایک موت درج کی گئی ہے۔ کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کی مدد کرنے کا عمل پر اتوار کے روز وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کے کچھ گھنٹوں بعد ہی ائی ایم اے صدرر ڈی جے اے جیالال نے کہاکہ وزیراعظم نے ڈاکٹرس کے احترام‘تحفظ او رسیف گارڈ کا یقین دلایاہے۔

ہر سال کی طرح ملک میں یکم جولائی کو یوم ڈاکٹرس منایاجائے گا تاکہ ڈاکٹرس کے گرانقدر تعاون کا اعزاز پیش کیاجاسکے۔ ملک میں پہلا ڈاکٹرس ڈے جولائی1991میں منایاگیاتھا۔

جون 25کو مذکورہ انڈین میڈیکل اسوسیشن (ائی ایم اے) نے یہ جانکاری دی تھی کہ 776ڈاکٹرس کویڈ کی دوسری لہر کے دوران اپنے جان گنوائے ہیں۔

ائی ایم اے کویڈ رجسٹری کے بموجب25جون کے روزریاست کے حساب فوت ہونے والے ڈاکٹرس کی فہرست میں بہار میں سب سے زیادہ115اموات اس کے بعد دہلی میں 109‘ اترپردیش میں 79‘ مغربی بنگال میں 62‘ راجستھان میں 44‘جھارکھنڈ 39‘ اور آندھرا پردیش میں 40اموات دیکھے گئے تھے۔

درایں اثناء ہندوستان میں منگل کے روز37566کویڈ کے تازہ معاملات درج ہوئے ہیں جو 102دنوں میں پہلی مرتبہ ہے اور اتنے وقفہ میں تازہ معاملات 40000کے نشان سے گھٹ کر رہے ہیں‘ ورزرات صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔

اس کے ساتھ ملک میں کویڈ کے جملہ معاملات3,03,16,887‘ بشمول 2,93,66,601صحت یابی کے معاملات اور فعال 5,52,659معاملات درج کئے گئے ہیں۔