کٹھوعہ عصمت دری کیس: سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، ملزم شبھم سانگرا پر بالغ کی طرح چلایا جائے گا مقدمہ

   

نئی دہلی: کٹھوعہ ریپ کیس میں سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آیا ہے۔ ملزم شبھم سانگرا پر بالغ کی طرح مقدمہ چلایا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے سانگرا کو واقعہ کے وقت نابالغ ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ نچلی عدالت اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ نابالغ ہونے کا فیصلہ کرنے کے لیے دستاویزات کی عدم موجودگی میں انصاف کے مفاد میں طبی رائے پر غور کیا جانا چاہیے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ملزم شبھم سانگرا کے خلاف مقدمہ صرف بالغ کی حیثیت سے ہی چلے گا۔ سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کے نابالغ ہونے کے حکم کو منسوخ کر دیا۔ جسٹس جے بی پارڈی والا نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ملزم کی عمر کا تعین کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے تو ایسی صورت حال میں صرف ‘طبی رائے’ ہی درست طریقہ سمجھا جائے گا۔