کچھ (گجرات): گجرات پولیس نے چوروں کی ایک گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ جو فلم دھوم ۲ سے متاثر ہوکرچوریاں کیا کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گینگ چہرے پر نقاب لگاکر اے ٹی ایمس کو لوٹا کرتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گینگ اے ٹی ایمس کا پتہ گوگل میپس کے ذریعہ لگایا کرتے تھے۔ اے ٹی ایمس لوٹنے کے بعد یہ اپنی کار کو تیزی سے ایک لاری کے اندر چھپا لیا کرتے تھے تاکہ پولیس انہیں پکڑنہ سکیں۔
سپرینڈنٹ آف پولیس کچھ پرتکشٹا راتھوڈ نے بتایا کہ ہمیں اے ٹی ایمس لوٹے جانے کی دو شکایتیں موصول ہوئی۔ سارق اے ٹی ایمس کولوٹنے کے لئے ہائی ٹکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ سارقوں کی گینگ چہرے پر ماسک اور ہاتھوں میں دستانے پہن کر اے ٹی ایم سنٹر میں داخل ہوتے ہیں او رسب سے پہلے وہاں موجود نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمرہ کو توڑدیتے ہیں۔ بعد ازاں ہمیں پتہ چلا کہ وہ چوری کرنے کے بعد وہ ایک لاری میں اپنی کار چھپا لیتے ہیں۔ کیونکہ مذکورہ کار ٹول پلازہ پر نظر نہیں آتی تھی۔ راتھوڑ نے بتایا کہ یہ گینگ کا تعلق ہریانہ کے میوات ضلع ہے۔