کھلاڑی ہوں ، جیت پر نظر ، کانگریس کی کامیابی کیلئے جدوجہد کا عزم

   

ملک و ریاست میں سات سال کے دوران ترقی ٹھپ، کاماریڈی میں جلسہ ، پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹ محمد اظہر الدین کا خطاب

کاماریڈی ۔انڈین ٹیم کے سابق کپتان و تلنگانہ پردیش کانگریس کے ورکنگ پریسیڈنٹ محمد اظہر الدین نے آج یہاں کاماریڈی میں کانگریس پارٹی کے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں کانگریس پارٹی کی اپنی ایک شناخت ہے اور 134 سال طویل کانگریس پارٹی ملک کی آزادی سے لیکر آج تک عوامی مسائل کیلئے جدوجہد کرتی آرہی ہے ۔ موجودہ حکومتیں جملے بازی کے سوا ء کچھ بھی نہیں کیا کانگریس پارٹی ہی واحد پارٹی ہے جو ملک کی ترقی کیلئے کئی ایک کارناموں کو انجام دیا ۔ محمد اظہر الدین نے کہا کہ ریاست اور ملک میں کانگریس پارٹی کی لہر چل رہی ہے ریاست میں 7 سالوں میں ترقیاتی کام نظر انداز کردیا گیا ۔ کسی بھی سیاستداں کو ایک مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو 5 سال تک خاموشی اختیار کرنا پڑیگا۔ لیکن کھیل میں ایک کے بعد دوسرے کھیل میں کامیابی حاصل ہوگی میں ایک کھلاڑی ہوں ہمیشہ جیت پر ہی نظر رکھتا ہوں اسی طرح ہمارے تلنگانہ پردیش کانگریس کے کپتان ریونت ریڈی ہے اور ان کی قیادت میں کانگریس پارٹی مستحکم ہے اور آئندہ کانگریس کو ریاست اور ملک میں کامیابی یقینی ہوگی ۔ اظہر الدین نے کہا کہ کاماریڈی حلقہ کی انچارج کی حیثیت سے یہاں کے مسائل کے حل کیلئے شبیر علی کے ہمراہ جدوجہد کرونگا ۔ کاماریڈی حلقہ کی شبیر علی کے دور میں بے مثال ترقی ہوئی ہے جبکہ گذشتہ 7 سالوں سے کاماریڈی حلقہ میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوگئے ہیں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ آئندہ کامیابی شبیر علی کی ہوگی اظہر الدین نے کہا کہ کاماریڈی حلقہ اور ضلع میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو پرموٹ کرنے کیلئے یہاں پر کرکٹ میاچس کے علاوہ کبڈی کے میاچس بھی کھلانے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ ہندوستانی کپتان کی حیثیت سے ٹیم انڈیا کیلئے کئی کامیابی حاصل کیا تھا اسی طرح کاماریڈی حلقہ میں ریاست میں کانگریس کے کی کامیابی کیلئے جدوجہد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر و پولٹیکل آفیرس کمیٹی کے کنونیر محمد علی شبیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کو دلتوں سے کسی قسم کی ہمدردی نہیں ہے اگر دلتوں سے حقیقت میں ہمدردی ہوتی تو انتخابی منشور کے تحت دلت کو چیف منسٹر بنایا جاتا تھا اور 3 ایکر اراضی فراہم کی جاتی تھی لیکن ضمنی انتخابات کو نظر میں رکھتے دلت بندو کا اعلان کیا گیا ۔ محمد علی شبیر نے پولیس محکمہ کی ہراسانی کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماچہ ریڈی منڈل بالخصوص کاماریڈی حلقہ میں پولیس عہدیدار یکساں حکومت کی تائید کررہے ہیں پولیس کا کام انصاف پسندی ہے لیکن عوام کے ساتھ انصاف پسندی نہیں کیا گیا تو ایسے تمام عہدیداروں کی فہرست تیار کی جارہی ہے اور ان کیخلاف ضروری کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر پردیش کانگریس کے نائب صدر رمیش ، مدیراج نے بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کاماریڈی حلقہ میں ماچہ ریڈی منڈل میں رعیتو بندھو کی عمل آوری کیلئے منعقدہ اجلاس میں عوام کی شرکت اس بات کی ضمانت ہے کہ آئندہ حکومت کانگریس پارٹی کی حکومت کا قیام یقینی ہے۔اس جلسہ میں ضلع کانگریس صدر کے سرینواس رائو ، منڈل کانگریس کے گنیش نائیک کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ اظہر الدین کاماریڈی آمد پر ان کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا گیا ۔ کاماریڈی سے ماچہ ریڈی تک جگہ جگہ پر روک کر کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے ان کا خیر مقدم کیا ۔اس جلسہ میں کانگریس کے کارکنوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔