کھٹمنڈو ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے دوران طیارہ گر کر تباہ

,

   

طیارے میں عملے سمیت کم از کم 19 افراد سوار تھے۔

کھٹمنڈو: ایک نجی ایئر لائن کمپنی کا ایک طیارہ جس میں 19 افراد سوار تھے، بدھ کی صبح کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کم از کم 19 افراد بشمول ہوائی عملہ پوکھرا جانے والے سوریہ ایئر لائنز کے طیارے میں سوار تھے جو صبح 11 بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔

ہوائی اڈے پر تعینات ایک سیکورٹی اہلکار نے مزید تفصیلات بتائے بغیر پی ٹی آئی کو بتایا کہ طیارے کے پائلٹ کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طیارے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ پولیس اور فائر فائٹرز جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ مسافروں کی حالت کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔