کہاں ہے 100 کروڑ روپے کا مدھیہ پردیشایگریکلچر اسٹارٹ اپ فنڈ: کمل ناتھ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت سے آج سوال کیا پارٹی نے اسمبلی انتخابات سے پہلے 100 کروڑ روپے کے جس ‘مدھیہ پردیش ایگریکلچر اسٹارٹ اپ فنڈ’ کے قیام کی بات کی تھی، وہ کہاں ہے ۔کمل ناتھ نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اعلان کرتے ہیں، خود ہی اپنی پیٹھ تھپتھپاتے ہیں اور خود ہی اس اعلان کو پھینک دیتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ‘نکاس یاترا’ میں عوام ان اعلانات کا حساب مانگ رہی ہے ۔ کہیں کالے جھنڈے دکھائے جا رہے ہیں، کہیں کسان اپنے کپڑے اتار کر احتجاج کر رہے ہیں، کہیں پنچایت کی عمارتوں کو تالے لگائے جا رہے ہیں اور کہیں جعلی ترقی کا رتھ بدعنوانی والی سڑکوں کے اندر دھنس جارہا ہے ۔