حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کے صوبہ بہار کے شہر مظفر پور میں مولانا سید شبیب کاظم نے وہاں کی اوقاف کی حفاظت کے لیے آواز بلند کیا ۔ چاہیے تو یہ تھا کہ ہر عقل مند انسان ان کا ساتھ دیتا مگر ایسا نہ کرتے ہوئے وقف خور لوگوں نے ان پر دیگر الزامات لگا کر گرفتار کروادیا ۔ ہم اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر سخت مذمت کرتے ہیں ۔ جو بھی اس سازش کے پیچھے ہیں ان کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت بہار کو اس طرف توجہ دینے کی گزارش کرتے ہیں ۔ پہلے تو حکومت مولانا کو آزاد کرے اور پھر حقیقت کی آزادانہ چھان بین کرائے اور غلط اور غیر ذمہ دار افراد کو سزا دے ۔۔