اتحاد، اتحاد، اتحاد، اس عنوان پر واعظ حضرات نے کتنی تقریریں کی اور کررہے ہیں ،لکھنے والوں نے کئی کئی صفحات اس عنوان پر سیاہ کیا اور کر رہے ہیں اس کے علاوہ آپسی محبت بڑھانے کے لئے کیا کیا اسباب تلاش کر کے دنیا کے سامنے لایا جارہا ہے لیکن نبی آخر الزمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے کیا ہی آسان طریقہ بتایا، کوئی ذرا عمل کر کے تو دیکھیں،
ہم میں اکثر سلام انہی کو کرتے ہیں جن کو ہم جانتے ہیں یہ افشاء میں شمار کہاں ہوگا؟ افشاء کے معنی پھیلانے کے ہیں جو چیز ہر جگہ پھیلی نظر آئے سلام بھی ایسا ہی ہونا چاہئے ہر وقت، ہر شخص کے زبان سے ہر جگہ سلام سلام کی آواز سنی جائے تو افشاء میں آجائے گا
اللہ کرے کہ ہمارے معاشرہ میں سلام اس طرح عام ہوجائے کہ کسی دل میں بغض وعداوت باقی نہ رہ جائے
اللہ کے رسول اس پیغام کو خوب عام کرکے عنداللہ ماجور ہوجائیے
(مائدۃ الحدیث کے وال سے)