٭٭ کیرالا کے ضلع پٹھانا میٹھا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی ریاپڈ اسکریننگ کیلئے ایک وہیکل کا استعمال کیا جارہا ہے جس کو ’’ترنگا‘‘ (ٹوٹل انڈیا ریمورٹ انالیسیس نائروگیا ابھیان ) کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ وہیکل مختلف عصری آلات سے لیس ہے جن میں انفراریڈ تھرمو میٹر بھی شامل ہے جس کے ذریعہ کورونا مریضوں کی تھرمل اسکریننگ کی جاتی ہے ۔ وہیکل میں دو رخی مائیکرو فون سسٹم اور موبائیل کیمرہ بھی موجود ہے ۔ اس کے ذریعہ کنٹینمنٹ زونس میں اسکریننگ کی جارہی ہے ۔