کوچی : کیرل کے الپجا ضلع میں قائم کوچین یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ میں شمالی ہند کے طلبہ کو ماں سرسوتی دیوی کی پوجا کرنے کی اجازت دینے سے افسرو ں نے انکار کردیا ۔ کوچین یونیورسٹی کے جوائنٹ رجسٹرار نے اس تعلق سے ایک میڈیا کو ایک بیان جاری کیا ۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ شمالی ہند کے طلبہ کے ذریعہ سرسوتی پوجا منعقد کرنے کی درخواست کو وائس چانسلر نے مسترد کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارا کیمپس سیکولر ہے اوراسی لئے ہم احاطہ میں کسی بھی مذہب کے مذہبی انعقاد کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ واضح رہے کہ پچھلے سال کو سیٹ سے وابستہ غیر معینہ مدت کیلئے ۲۵؍ جنوری سے بند کردیاگیاتھا ۔ کیونکہ ایک پروگرام کے دوران مبینہ طور پر بیف پیش کیاگیاتھا جس سے دو فرقوں کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا تھا ۔ شمالی ہند اکثریت مشتمل طلباء نے الزام عائد کیا کہ وہ ویجٹرین ہونے کے باوجود انہیں بیف پیش کیا گیا تھا ۔