کیرولینااور کرسٹینادوسرے مرحلہ میں داخل

   

لیوان: آسٹریلین اوپن میں جلد اخراج کے بعد کیرولینا گارشیا نے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے لیان اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے جیسا کہ انہوں نے ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقالہ میں اوشین ڈوڈین کو سخت مقابلہ کے بعد 6-2 ، 2-6 ، 6-3 سے شکست دی ۔ تیسرے درجہ کی کیرولین اڈیلیڈ میں منعقدہ ٹورنمنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست برداشت کی تھی جس کے بعد آسٹریلین اوپن میں بھی ان کا مظاہرہ مایوس کن رہا ۔ دریں اثناء کرسٹینا ملاڈینو وچ نے حریف کھلاڑی مکھیلا کو 5-7 ، 7-5 ، 6-2 سے شکست دی ۔