کیوبا :2 سالہ بچوں کی کووڈ ویکسی نیشن کرنے والا دنیا کا پہلا ملک

   

نیویارک،9ستمبر:-کیوبا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 2 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کی کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے۔یہ ویکسین کیوبا میں مقامی طور پر تیار کی گئی ہے جس کی افادیت کے بارے میں زیادہ تفصیلات موجود نہیں۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیوبا میں 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن 5 ستمبر سے شروع ہوئی جبکہ 2 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن اگلے ہفتے سے شروع ہوگی