کے سی آرکے دادا بھی ہمارا نقصان نہیں کرسکتے

   

قومی سیاسی پارٹی پر آندھراپردیش کے وزیر ناگیشور راؤ کا ردعمل
حیدرآباد 7 اکتوبر (سیاست نیوز) کے سی آر کی جانب سے قومی سیاسی پارٹی بی آر ایس کے قیام پر آندھراپردیش کے وزیر کے ناگیشور راؤ نے سخت ریمارکس کئے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناگیشور راؤ نے کہا کہ کے سی آر کی پارٹی سے وائی ایس آر کانگریس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر ہی نہیں اگر ان کے دادا بھی آجائیں تو ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔ جگن ایک شیر ہیں اور وہ تنہا مقابلہ کرکے دوبارہ اکثریت حاصل کریں گے ۔ انہوں نے تمام پارٹیوں کو چیلنج کیا کہ وہ متحد ہوکر جگن سے مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوگی۔ انہوں نے پون کلیان کی مخالفت کے نتیجہ میں ووٹوں کی تقسیم کے امکانات کو مسترد کردیا۔ر