کے سی آر دیوتا ‘ آس پاس کچھ شیطان جمع ہیں : کویتا

   

امریکہ سے واپسی کے بعد ایم ایل سی کا اظہار خیال ۔ اختلافات دور کرلئے جانے کا یقین
حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے پارٹی صدر و اپنے والد کے سی آر کو مکتوب روانہ کرنے کی توثیق کی ہے ۔ انہوں نے امریکہ سے واپسی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر دیوتا ہے تاہم کچھ شیطان انہیں گھیرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب انہوں نے کے سی آر کو جو مکتوب روانہ کیا ہے وہ اس طرح سے لیک کردیا گیا ہے تو تلنگانہ عوام کی صورتحال کیا ہوگی ۔ امریکہ سے واپسی پر کویتا کے کٹ آوٹس تھامے ہوئے کچھ افراد نے ان کا استقبال کیا ۔ اپنی آمد کے ساتھ ہی کویتا نے میڈیا سے بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس اس طرح خوشیاں منا رہے ہیں جیسے بی آر ایس میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ کویتا نے کہا کہ کے سی آر دیوتا ہیں ۔ ان کی وجہ سے تلنگانہ کی ترقی ہوئی ہے ۔ اگر کچھ چھوٹے مسائل پارٹی میں ہیں توا نہیں دو رکرلیا جائے گا ۔ پارٹی ابھرے گی ۔ اس دوران یہ قیاس ارائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کویتا ایک علاقائی جماعت تشکیل دے سکتی ہیں۔ کل سے ایک مکتوب سوشیل میڈیا میں وائرل ہو رہا ہے جو کویتا نے تحریر کرکے کے سی آر سے چبھتے ہوئے سوال پوچھے تھے ۔