کے سی آر سر! ہمیں پانی کی ضرورت ہے، ہم پانچ سالوں سے انتظار کررہے ہیں: الکاپور گاؤں کے معصوم بچوں کی اپیل

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کا دعوی ہے کہ ان کی حکومت نے ریاست کے ہرگھر کو فراہم کیا ہے۔ لیکن کے سی آر کا یہ دعوی اس وقت کھوکھلا ثابت ہوا جب ریاست کے ایک ٹاؤن شپ الاکا پور میں پچھلے پانچ سال سے پانی نہیں پہنچایا جارہا ہے۔ جس سے مقامی شہریوں کو شدید تکالیف کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ محکمہ واٹر سے کئی مرتبہ نمائندگی کرنے باوجود بھی کوئی کام نہیں ہوا۔

ہر جگہ سے ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد الاکا پور کے معصوم بچوں نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے فرزند ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راماراؤ کو ایک ایک خط لکھ کر یہاں کے حالات سے واقف کروایا ایک بچہ نے لکھ اپنے خط میں لکھا کہ ”کے سی آر سر! ہمیں بنیادی چیز (پانی) فراہم کیجئے۔ ہمیں پینے کا پانی چاہئے۔“ ایک اور بچہ نے لکھا کہ محترم کے سی آر صاحب! ہمیں پینے کا پانی چاہئے۔“ ایک بچہ نے کے ٹی آر کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ ”ڈیئر کے ٹی آر انکل! ہمیں پانی کی سخت ضرورت ہے۔ ہم پچھلے پانچ سال سے پانی کا انتظار کرر ہے ہیں۔ ہمیں پانی کی ضرورت ہے۔ پانی، پانی، پانی۔ الاکاپور ٹاؤن شپ کو پانی کی سخت ضرورت ہے۔“ اب دیکھنا ہے کہ کیا ان معصوم بچوں کی گوہار رنگ لاتی ہے یا نہیں۔