کے سی آر سے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن

   

عوام کانگریس کے جھانسہ میں نہ آئیں۔ الحاج محمد سلیم کی پریس کانفرنس
حیدرآباد 2نومبر (سیاست نیوز) بی آر ایس دوبارہ اقتدار حاصل کریگی ‘ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے سینے میںتڑپتا دل رکھنے والی شخصیت کانام کے سی آر ‘ ہے کانگریس کے وعدہ دھوکہ اورفریب سے کم نہیں ہیں ‘ محض 9 سال میںحیدرآباد کو سنگا پور اور پیرس کے طرح بنانے کاسہرا صرف کے سی آر کے سر جاتا ہے ‘ تلنگانہ کے مسلمانوں کو کے سی آر پر پورا بھروسہ ہے وہ کسی دھوکے یافریب میںآنے والے نہیںہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم ایل سی اور حج کمیٹی صدر نشین الحاج محمد سلیم نے ایک پریس کانفرنس میں کیاہے۔

پارٹی قائدین عبدالمقیت چندہ اور دیگر کے ہمراہ الحاج محمد سلیم نے کہاکہ جس طرح طغیانی کے وقت حیدرآباد کی عوام کوپانی کا خوف دلاکرلوگوں کے گھروں لوٹ مار اور چوری کی گئی تھی اسی طرح کانگریس اقتدار میں آنے کی بات کی جارہی ہے ۔ الحاج محمد سلیم نے کہاکہ سارے ملک میںکے سی آر ایک واحد لیڈر ہیں جس کی سوچ اور عمل دونوں سکیولر ہیں۔کے سی آر کی دور اندیش اور سکیولر سوچ کانتیجہ ہے کہ آج تلنگانہ میں17ہزار ائمہ و موذنین کو اعزازیہ دیاجارہا ہے ۔ ملک بھر میںاس کی مثال نہیںملتی ‘ یہاں تک کہ ان ریاستوں میں ایسی مثال نہیںملتی جہاں پر کانگریس اقتدار میں ہے۔ الحاج محمد سلیم نے کہاکہ کے جی سے پی تک کی مفت تعلیم کے وعدے کو عملی جامعہ پہنانے کے سی آر نے تلنگانہ بھر میںتعلیمی اداروں کا جال بچھادیا۔ انہوں نے کہاکہ اقامتی اسکولوں میںآج لاکھوں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اور کئی فلاحی اسکیمات ہیں جن سے مسلمان استفادہ کر رہے ہیں۔ الحاج محمد سلیم نے کہاکہ سکریٹریٹ کی مسجد کی تعمیر کا وعدہ پورا کرنے والے کے سی آر کی حکومت میںتلنگانہ کے اندر سات ایسی مساجد تھے جو مقفل تھیں اور جنگلی جانوروں کی آماجگاہ بن گئے تھے مگرآج ان مساجد کو دوبارہ کھول کر وہاں باضابطہ نماز کا اہتمام کیاجارہا ہے ۔بارہ فیصدتحفظات کے متعلق سوال کے جواب میںالحاج محمد سلیم نے کہاکہ قانونی ماہرین سے رائے طلب کی جارہی ہے اور مرکز میںبھی فرقہ پرست جماعت اقتدار میںہے ‘ مجوزہ ایام میں مرکز میںحکومت تبدیل ہوگی اور تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت رہے گی تو کے سی آر مرکز سے نمائندگی کے ذریعہ 12 فیصد تحفظات کے اپنے وعدے کو بھی پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے شہر کے طرز پر پرانے شہر کو بھی ترقی دلانے منصوبہ تیار کیاگیا ہے اور اگلی معیاد کیلئے اقتدار میںآنے پر پرانے شہر کوبھی دوبئی اور پیرس کے طرز پر ترقی دی جائے گی ۔الجاج محمد سلیم نے کسی بھی جھانسہ میںنہ آنے اوردھوکے بازوں اورفریب کاروں سے چوکنارہنے کی تلنگانہ عوام سے اپیل کی اورکہاکہ بی آر ایس ہی تلنگانہ عوام کے خوابوں کوپورا کرسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے سی آر کی قیادت میںسنہری تلنگانہ میںتبدیل ہوگئی ہے۔